شام (ویب ڈیسک)شام میں روس کا طیارہ لینڈنگ سے قبل گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 32 افراد ہلاک ہوگئے۔روسی خبر رساں ایجنسی ’تاس نیوز‘ کے مطابق روس کے وزارت دفاع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روس کا اینٹونوف 26 ٹرانسپورٹ طیارہ شام میں روس کے زیر انتظام حمیمیم ایئربیس پر لینڈنگ سے تھوڑا پہلے گر کر تباہ ہوگیا۔روسی وزارت دفاع کے مطابق حادثے میں 26 مسافر اور عملے کے 6 ارکان ہلاک ہوئے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حادثہ روس کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے پیش ا?یا۔شامی باغیوں نے روسی جنگی طیارہ مار گرایا، پائلٹ ہلاک۔وزارت دفاع کے مطابق طیارہ حمیمیم ایئربیس پر لینڈ کرنے کے لیے تیار تھا تاہم جب وہ رن وے سے 500 میٹر اوپر تھا تو ممکنہ طور پر اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی اور وہ زمین سے جا ٹکرایا۔روسی حکام کے مطابق طیارے میں زمین سے ٹکرانے سے قبل ا?گ لگنے کے کوئی شواہد نہیں ملے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی وجہ طیارے میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی ہے۔خیال رہے کہ شام میں حکومتی فورسز اور روسی فضائیہ مشرقی غوطہ میں گزشتہ کئی دنوں سے بمباری کررہے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 700 کے قریب افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔مشرقی غوطہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 600 تک پہنچ گئی ۔3 فروری کو شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں شامی باغیوں نے روسی جنگی طیارے کو مار گرایا تھا، روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ باغیوں نے زمین سے فضائ میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے طیارے کو نشانہ بنایا۔روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ طیارہ تباہ ہونے سے قبل پائلٹ طیارے سے نکل گیا تھا تاہم پائلٹ جب زمین پر پہنچا تو اس کی باغیوں سے جھڑپ ہوئی اور وہ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔