ُپنسلوانیا(ویب ڈیسک )شادی کی تقریبات میں بینڈ باجوں کے ساتھ شرکت تو عام سی بات ہے لیکن امریکی میں شادی کی ایک ایسی انوکھی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلح جوڑوں نے شرکت کی۔امریکی چرچ میں اجتماعی شادی کی انوکھی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں جوڑوں نے گولیوں کے تاج اور ہاتھ میں بندوقیں تھام کر شرکت کی۔امریکی ریاست پنسلوانیا کے ایک چرچ میں منعقد کی جانے والی اجتماعی شادی کی تقریب میں 300سے زائد جوڑے سر پر گولیوں کا تاج پہن کر شریک ہوئے جبکہ اس دوران انہوں نے ہاتھ میں رائفلیں اور بندوقیں بھی تھامی ہوئی تھیں۔اس متنازع تقریب کے دوران چرچ کے باہر کئی مظاہرین نے اسلحہ بردار جوڑوں کی شادی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے احتجاج بھی کیا۔