امریکی پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز نے صدر ٹرمپ کے خلاف یہ کہتے ہوئے مقدمہ دائر کر دیا ہے کہ ٹرمپ نے دونوں کے درمیان جنسی تعلق کے بارے میں ان سے خاموش رہنے کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے تھے۔
ٹرمپ نے ڈینیئلز کے ساتھ کسی بھی تعلق سے انکار کیا ہے۔
ڈینیئلز، جن کا اصل نام سٹیفنی کلفرڈ ہے، انھوں نے لاس اینجلس میں یہ مقدمہ دائر کیا ہے اور کہا ہے کہ چونکہ ان دونوں کے درمیان طے پانے والا معاہدہ کارگر نہیں ہے اس لیے وہ ٹرمپ کے ساتھ تعلق کو ظاہر کر سکتی ہیں۔