امریکی ڈیفنس انٹیلی جنسی ایجنسی کی رپورٹ میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن سے پاکستان میں دہشتگردی اور فرقہ واریت میں کمی ہوئی ہے۔
امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے آرمڈ سروسز کمیٹی میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کے اقدامات کے باعث ملک میں فرقہ وارانہ اور دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔