تازہ تر ین

پی ایس ایل میں آج دو میچز کھیلے جائینگے اسلام آباد کا لاہور اور کوئٹہ کا کراچی سے مقابلہ ہو گا

دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں آج مزید 2 میچز کھیلے جائیں گے جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا آج کا پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں 5 میچز کھیل چکی ہے اور پانچوں میچوں میں اسے شکست کا سامنا رہا تاہم آج کپتان برینڈن میکولم جیت کے لئے پرعزم ہیں۔لاہور قلندر کو ایونٹ میں رہنے کے لئے اگلے میچز جیتنا ہوں گے، پوائنٹس ٹیبل پر منفی پوائنٹس کے ساتھ لاہور قلندرز سب سے پیچھے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain