تازہ تر ین

بارود و اسلحہ کی بو میں خواتین کا رقص آزادی

لاہور (ویب ڈیسک)دنیا میں ہرسال 8 مارچ کو یوم خواتین اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ دنیا کی نصف آبادی کو بھی وہی حقوق دیے جائیں گے، جو باقی نصف یعنی مردوں کو حاصل ہیں۔

تاہم آج تک دنیا کے کسی بھی ملک میں خواتین کو وہ حقوق حاصل نہیں ہوسکے، جو مردوں کو حاصل ہیں۔

اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے یوم خواتین کے موقع پر جہاں ترقی پذیر ملکوں میں خواتین کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے، وہیں شورش اور جنگ زدہ ممالک کی خواتین اس بات سے بے خبر نظر آئیں کہ 8 مارچ ان کا اپنا دن ہے۔

اسپین، اٹلی، رومانیہ، بیلاروس، برطانیہ، فرانس، روس اور امریکا میں تو 8 مارچ کو خواتین نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں، ریپ اور دیگر حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف خلاف مظاہرے کرکے اپنے حقوق کی جنگ لڑی۔

تاہم عراق، افغانستان، صومالیہ، فلسطین، کینیا و شام جیسے ممالک کی خواتین مظاہرے کرنے کے بجائے زیادہ تر اپنی ہی دنیا میں مصروف رہیں۔

تاہم شورش اور جنگ زدہ ممالک کی متعدد خواتین نے 8 مارچ کو خوشیاں منا کر یہ ثابت کردیا کہ بارود و اسلحے کی بو بھی خواتین کی آزادی کو سلب نہیں کرسکتی۔

کئی سال تک خانہ جنگی اور شورش کے شکار رہنے والے ملک عراق کے دارالحکومت بغداد میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر رقص اور موسیقی کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔

بغداد میں یوم خواتین کے موقع پر ہونے والے فیسٹیول میں مرد و خواتین فنکاروں نے ایک ساتھ پرفارمنس کرکے امن اور محبت کا پیغام دیا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی عالمی یوم خواتین کے موقع پر محفل موسیقی و رقص کے اہتمام کو ہی بہتر سمجھا گیا، جس میں نوجوان لڑکیوں سمیت عمر رسیدہ خواتین کی بھی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

صومالیہ کی لاکھوں خواتین اپنے دن سے بے خبر رہیں، تاہم جن خواتین کو 8 مارچ کی اہمیت کا اندازہ تھا وہ اسے یادگار بنانے کے لیے کوشاں نظر آئیں، خواتین اور بچوں سے متعلق کام کرنے والی ایک سماجی تنظیم کی فیلڈ مینیجر فاریہ عابدی صمد نے فوٹوگرافرز کو خصوصی پوز دیے۔

60 سالہ آمنہ حاجی علمی نے یوم خواتین پر قحط زدہ ملک صومالیہ کی خواتین اور بچوں کی مدد کے لیے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی۔

فلسطینی شہر غزہ میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر اگرچہ کوئی مظاہرہ نہیں کیا گیا، تاہم کئی نوجوان لڑکیاں گروپوں کی شکل میں اکٹھی ہوئیں اور آزاد فضاؤں میں کچھ وقت ایک ساتھ گزارا۔

اسکول و کالجز کی زیادہ تر فلسطینی بچیاں غزہ کے سمندر کنارے گروپ سیلفیاں لیتی نظر آئیں۔

شورش، سیاسی کشیدگی اور تشدد کے شکار یورپی ملک یوکرائن میں بھی خواتین اپنے عالمی دن کے موقع پر اپنے حقوق کے لیے باہر نکلیں اور احتجاج ریکارڈ کروایا۔

قحط زدہ افریقی ملک کینیا میں بھی خواتین اور نوجوان لڑکیاں یوم خواتین کے موقع پر خوش دکھائی دیں اور گروپس کی شکل میں تصاویر کھینچتی نظر آئیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain