تازہ تر ین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی ملاقات مئی میں ہو گی

شمالی کوریا(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی جانب سے ملاقات کی دعوت قبول کر لی ہے اور دونوں رہنما مئی میں ملاقات کریں گے۔مہینوں کی تند و تیز بیان بازی کے بعد اسے ایک حیرت انگیز پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔اس ملاقات کی خبر سب سے پہلے جنوبی کوریا کے حکام نے وائٹ ہاو¿س میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد دی۔انھوں نے صدر ٹرمپ کو شمالی کوریا کے رہنما کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ کِم ‘ایٹمی ہتھیاروں کی تلفی کے لیے پرعزم ہیں۔’’شمالی کوریا جوہری ہتھیار ختم کر سکتا ہے‘کم جونگ ان کو جعلی پاسپورٹ کی ضرورت کیوں؟ٹرمپ کی کِم کو دھمکی: ‘میرے پاس زیادہ بڑا جوہری بٹن ہے’جنوبی کوریا کے صدر مون جائے نے کہا کہ یہ خبر ‘معجزے کی طرح ہے۔’انھوں نے کہا: ‘اگر صدر ٹرمپ اور چیئرمین کم کی ملاقات ہو تو کوریائی جزیرہ نما کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا عمل دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔’اس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ ’زبردست پیش رفت ہے‘ لیکن شمالی کوریا پر اس وقت تک پابندیاں برقرار رہیں گی جب تک کوئی معاہدہ طے نہیں پا جاتا۔اس سے پہلے امریکہ کہتا رہا ہے کہ شمالی کوریا سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اب اس کا موقف ہے کہ یہ پیش رفت ایک بڑی کامیابی ہے۔جنوبی کوریا کے سلامتی کے مشیر چنگ ایوینگ نے وائٹ ہاو¿س کے باہر کہا کہ ’میں نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ہماری ملاقات میں کیا ہوا اور انھوں نے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا وعدہ کیا ہے۔‘


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain