کولمبو (خصوصی رپورٹ) سری لنکا میں مسلم مخالف فسادات کے بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا پرپابندی عائد کردی گئی۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے طول و عرض میں مسلمانوں پر بدھ بھکشوﺅں کے حملوں کے بعد متعدد علاقوں میں حالات تاحال کشیدہ ہیں جس کے سبب سری لنکا کی حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پر تین دن کے لئے عارضی پابندی عائد کردی ہے۔