تازہ تر ین

کبوتر چوری پر مزدور کو مار مار کر ادھ موا کر دیا

رائے ونڈ (نامہ نگار)لیگی رہنماءکے گماشتوں نے کبوتر چوری کا الزام لگا کر غریب مزدور پر پوری رات تشدد کیا ،پولیس ے پاس جانے پر جان سے مار دینے کی ھمکیاں دیں ،ہلوکی کے غریب مزدور جمیل مغل نے بتایا کہ ان کے محلے داروں بشیر گجر اور عدنان گجر کا ایک قیمتی کبوتر چوری ہوگیا تھا جو کہ انہوں نے اس پر چوری کا الزام لگایا ،لیکن پولیس کو اس کی کوئی رپورٹ وغیرہ نہ دی بلکہ گزشتہ روز مجھے گھر میں شٹرنگ کرنے کے بہانے بلوایا اوررسیوں سے باندھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا ،چاروں بھائی پوری رات مجھ پر تشدد کرتے رہے پھر چھوڑ دیا اور کہا کہ اگر پولیس کو بتایا یا میڈیا کو خبردی تو تم کو گولی مار دیں گے ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ،مظلوم شخص نے ملزموں کے خوف سے پولیس کو درخواست نہیں دی ،جبکہ محلے داروں فیصل جاویداور یٰسین وغیرہ نے واقعہ کا علم ہونے پر ملزمان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ اور انصاف دلوانے کی اپیل کی ہے ،ملزمان حلقہ ایم این اے کے کارکن ہیں،یہ واقعہ چوکی ہلوکی کے علاقہ میں پیش آیا جس کو تھانہ کاہنہ ڈیل کرتا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain