تازہ تر ین

نواز شریف کی زیرصدارت (ن) لیگ کا اجلاس: چیئرمین سینیٹ کیلئے ناموں پر غور

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماو¿ں کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ اسلام ا?باد میں چوہدری منیر کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، ا?صف کرمانی، طارق فضل چوہدری، بیرسٹر ظفراللہ اور دیگر شریک ہیں۔ اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔مسلم لیگ (ن) رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان کا کہنا ہے کہ رضا ربانی امیدوار نہ ہوئے تو چیئرمین سینیٹ ہماری جماعت سے ہوگا جب کہ ڈپٹی چیئرمین اتحادی جماعتوں سے لیں گے۔گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں بھی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ناموں پر مشاورت کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلوچستان کے آزاد امیدواروں سے رابطہ ہی نہیں کیا گیا جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے امیدواروں کی نامزدگی کے حوالے سے نواز شریف کو اختیار دینےکی تجویز پیش کی۔چیئرمین سینیٹ کون؟ حتمی امیدوار کیلئے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی مشاورتیں محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی رضا ربانی کو نامزد نہیں کرتی تو مسلم لیگ (ن) سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت ہے اس لئے چیئرمین سینیٹ بھی حکمراں جماعت کا ہونا چاہیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی نے نواز شریف سے کہا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے کہ آپ جو فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہو گا جبکہ حاصل بزنجو نے بھی محمود اچکزئی کی تجویز کی تائید کی۔محمود اچکزئی کی تجویز پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں جو بات کرتا ہوں اس سے پیچھے نہیں ہٹتا، اتحادیوں کے سامنے بات کریں گے تاکہ کسی کو اعتراض نہ ہو۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شریک ایک رہنما نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے حوالے سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی متضاد خواہشات کا بھی ذکر کیا۔عمران خان کا چیئرمین سینیٹ کے لیے بلوچستان کے امیدوار کی مکمل حمایت کا اعلان ذرائع کا بتانا ہے نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے رضا ربانی کو نامزد کرتی ہے تو مجھے قبول ہو گا لیکن اگر پیپلز پارٹی نے رضا ربانی کو نامزد نہ کیا تو ہم اپنے امیدواروں کا اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں نے اجلاس کے دوران ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ اتحادی جماعتوں کو دینے کی تجویز پیش کی جبکہ امیر مقام نے تجویز پیش کی کہ اگر رضا ربانی چیئرمین کے امیدوار نامزد ہوتے ہیں تو ڈپٹی چئیرمین خیبر پختونخوا سے (ن) لیگ کا ہونا چاہیے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ رضا ربانی کے متفقہ امیدوار نہ ہونے پر چیئرمین سینیٹ (ن) لیگ سے نامزد کیے جانے کا امکان ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے ووٹ ملنے کی بھی امید ہے۔خیال رہے کہ نئے چیئرمین سینیٹ کے لیے انتخاب 12 مارچ کو ہو گا جس میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی اپنے اپنے امیدوار لانے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی ہیں جبکہ عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کے لیے بلوچستان سے نامزد ہونے والے امیدوار کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain