تازہ تر ین

اختلاف کی کوئی حد ہوتی ہے۔۔۔نوازشریف کےخلاف واقعہ قابل مذمت

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ نوازشریف واقعہ کی مذمت کرتا ہوں۔ نوازشریف سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ، 3 مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ کسی بھی لیڈر یا پارٹی سے جتنا بھی اختلاف ہو لیکن ان کی عزت کرنی چاہئے۔ سابق وزیراعظم کے جو عدالت میں معاملات ہیں وہ ان کا اور عدالتوں کا مسئلہ ہے۔ شخصی طور پر ان کی عزت و احترام ہونا چاہئے۔ ان سے کسی بھی بات پر اختلاف ہو سکتا ہے جس کا حق ہر شہری کو حاصل ہے لیکن اس کا اظہار زبانی یا تحریری کر سکتے ہیں۔ قانون و اخلاقیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس طرح کی حرکت کو کوئی بھی معاشرہ قبول نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت اختلاف رائے کا نام ہے لیکن اس کی حدود و قیود ہوتی ہے۔ اختلاف رائے اندھا نہیں ہوتا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain