تازہ تر ین

زینب کے قاتل کی اپیل پر ارجنٹ کاز لسٹ جاری، 2 رکنی بنچ آج سماعت کرےگا

لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ سات سالہ زینب کے قتل میں سزائے موت پانے والے مجرم عمران کی اپیل پر (آج) سماعت کرے گا۔ انسداد دہشتگردی عدالت سے سزا پانے والے مجرم نے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کی وساطت سے سزا کے خلاف اپیل دائر کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے اپیل پر سماعت کے لئے ارجنٹ کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل دو رکنی بنچ اپیل پر سماعت کرے گا۔ پنجاب حکومت نے کیس کی پیروی کےلئے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبد الصمد کی سربراہی میں دو رکنی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain