تازہ تر ین

با اثر افراد کا کروڑوں کی اراضی پر قبضہ

مریدکے (نمائندہ خبریں) مریدکے با اثر افراد کا سیاسی پشت پناہی میں بزرگ زمیندار کی کروڑوں روپوں کی زرعی اراضی پر قبضہ، لاکھوں روپے مالیت کی فصل بھی کاٹ لی زمیندار کی مدد کیلئے جانے والی پولیس پر ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ ، ٹریکٹر اور اس کا ڈرائیور بھی ملزمان تھانے سے لے گئے، زمیندار کا اہل خانہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ ، وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کی اپیل، تھانہ صدر مریدکے کی نواحی آبادی بڈھنکے کے رہائشی بزرگ زمیندار فقیر محمد کی طرف سے تھانہ صدر مریدکے کو دی گئی تحریری درخواست کے مطابق گزشتہ روز با اثر سیاسی افراد عمران ، شان ، غلام رسول وغیرہ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جدید ہتھیاروں سے مسلح ہو کر کروڑوں روپوں کی زرعی اراضی پر کھڑی گندم کی لاکھوں روپے مالیت کی پہلے فصل کاٹ لی پھر ہل چلا کر قبضہ کر لیا انہوں نے پولیس کو 15 پر مدد کیلئے اطلاع کی تو ملزموں نے اندھا دھند فائر نگ کر کے پولیس کی بھی دوڑیں لگوا دیں تاہم کھیتوں سے ٹریکٹر اور اس کا ڈرائیور پکڑا گیا جس کو تھانہ صدر مریدکے لے کر آئے جہاں سے با اثر ملزمان ٹریکٹر اور اس کا ڈرائیور بھی لے گئے انہوں نے کہا ملزمان کو با اثر سیاسی شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے اور اسے بچوں سمیت قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں پولیس بھی ان کی فریاد نہیں سن رہی درخواست دینے کے باوجود نا مقدمہ درج کر رہی ہے اور نہ ہی ہماری زمین واگزار کروا رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خاں سے اپیل ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور اس کی کروڑوں روپے مالیت کی زرعی اراضی واپس دلوائی جائے اس سلسلہ میں جب مریدکے صدر پولیس سے رابطہ کیا تو انہوں نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا زمیندار کی 15 کال پر ہم موقع پر پہنچے ، زمیندار کی تحریری درخواست پر قانون کے مطابق کاروائی شروع کر دی ہے کوئی اثر و رسوخ اور سفارش قانون سے بالاتر نہیں زمیندار کو ہر ممکن انصاف دیا جائے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain