تازہ تر ین

نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھالیا، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب بھی آج ہوگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا جب کہ نئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی آج ہی عمل میں لایا جائے گا۔سردار یعقوب خان ناصر کی زیرصدارت سینیٹ کے اجلاس کے دوران نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا۔صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے سردار یعقوب ناصر کو پریدائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے اور وہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے بھی حلف لیں گے۔پیپلز پارٹی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے جب کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کے لئے کاغذات نامزدگی دوپہر 12 بجے تک جمع کرائےجائیں گاور سہ پہر 2 بجے جانچ پڑتال کے بعد حتمی امیدواروں کا اعلان ہوگا۔چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے خفیہ رائے شماری 4 بجے ہوگی جس کے لیے سیاسی جماعتوں اور آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے سینیٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain