اسلام آباد: (ویب ڈیسک )ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے 3 روزہ دورے پراسلام آبادپہنچ گئے۔وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام، ایرانی سفیر مہدی ہنردوست اورایرانی سفارتخانہ کے دیگرحکام نے وزیرخارجہ جوادظریف کاایئرپورٹ پراستقبال کیا۔ جوادظریف اپنے قیام کے دوران صدرممنون حسین سے ملاقات کریںگے، صدرایرانی وزیرخارجہ کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔ علاوہ ازیں جوادظریف آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سمیت اہم رہنماو¿ں سے بھی ملاقات کرینگے۔
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستانی قیادت سے بات چیت کے علاوہ پاک ایران بزنس فورم سے خطاب اورتاجر برادری سے ملاقاتیں کریںگے۔