تازہ تر ین

روسی صدر پوتن نے ایک مسافر طیارہ مار گرانے کا حکم دیا تھا

روس؛(ویب ڈیسک )روسی صدر ولادی میر پوتن کے بارے میں ایک نئی دستاویزی فلم میں انکشاف ہوا ہے کہ انھوں نے ایک مسافر طیارے کو مار گرانے کا حکم دیا تھا جس میں مبینہ طور پر بم تھا اور اس کے بارے میں اطلاع تھی کہ سنہ 2014 کے سوچی سرمائی اولمپکس کی افتاحی تقریب کو نشانہ بنایا جائے گا۔
دو گھنٹے پر مشتمل اس دستاویزی فلم انٹرنیٹ پر ریلیز کیا گیا ہے، اس میں صدر پوتن کہتے ہیں انھیں بتایا گیا تھا کہ سرمائی اولمپکس کے آغاز سے کچھ ہی دیر قبل یوکرین سے ترکی جانے والے ایک طیارے کو اغوا کر لیا گیا ہے۔وہ بتاتے ہیں کہ طیارے کی ہائی جیکنگ کے بارے میں اطلاع غلط تھی اور اس کو گرایا نہیں گیا تھا۔یہ فلم روس میں 18 مارچ کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل ریلیز کی گئی جس میں ولادی میر پوتن کی فتح متوقع ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain