کراچی(ویب ڈیسک ) سندھ ہائیکورٹ میں نواز شریف کے نامزد کردہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تقرری کے خلاف درخواست عدالت نے ابتدائی مرحلے پر ہی مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران عدالت میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کے بعد سے نواز شریف کے تمام فیصلے غیر قانونی قرار دیے، سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ نواز شریف صادق و آمین نہیں۔