تازہ تر ین

منشیات کیس میں قومی ایئرلائن کا ایک اور فضائی میزبان گرفتار

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پیرس حکام نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے میزبان گلزار تنویر کی نشاندہی پر ایک اور فلائٹ اسٹیورڈ کو بھی حراست میں لے لیا۔واضح رہے کہ 10 مارچ کو پرواز پی کے 749 کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویر گلزار کو پیرس میں مبینہ منشیات برآمد ہونے پر فرانسیسی حکام نے حراست میں لے لیا تھا جبکہ اسی پرواز کا دیگر عملہ گزشتہ روز اتوار کو واپس پاکستان پہنچا تھا۔ پی آئی اے پروازوں کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والا گروہ گرفتار فرانسیسی حکام کے مطابق ایئرپورٹ میں معمول کی تلاشی کے دوران گلزار تنویر کے کوٹ میں پوشیدہ جیب میں سے منشیات کے چار پیکٹ برآمد کیے گئے تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ برآمد ہونے والی منشیات ہیروئن، کوکین یا حشیش ہے۔پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے ڈان کو بتایا کہ ’فضائی عملے کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی ہے تاہم پی آئی اے حکام کو منشیات کی مقدار اور اس کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا‘۔انہوں نے بتایا کہ ’پی آئی اے کے فضائی میزبان تنویر گلزار کو فرانسیسی کسٹمز نے منشیات کے الزام میں اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے ہوٹل میں آرام کرنے کے لیے جارہے تھے تاہم پی آئی اے حکام نے تنویر گلزار کو معطل کردیا اور الزام ثابت ہونے کی صورت میں نوکری سے بھی برخاست کردیا جائے گا‘پی ا?ئی اے عہدیدار انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مشہود تاجور نے بتایا کہ فرانسیسی اتھارٹیز نے تنویر گلزار کے بیان کی روشنی میں اسی فلائٹ کے فضائی میزبان عامر معین کو بھی حراست میں لے لیا ہے تاہم ان پر کسی قسم کا الزام عائد نہیں کیا گیا۔پی آئی اے ترجمان نے واضح کیا کہ ’اگر فرانسیسی اتھارٹی نے عامر معین پر منشیات اسمگلنگ کا الزام عائد کیا تو انہیں بھی معطل کردیا جائے گا اور الزام ثابت ہونے پر دنوں کو برخاست کردیا جائے گا‘.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain