پریٹوریا(ویب ڈیسک)اوورسیز پاکستان یونٹی ،پاکستان سا?تھ افریقہ ایسوسی ایشن اور کشمیری ایکشن گروپ کے زیر اہتمام پریٹوریا میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، پریٹوریا کی فضائیں”پاکستان زندہ باد “انڈیا مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھیں،ریلی میں سا?تھ افریقن ،سکھ کمیونٹی خالصہ کے لوگوں اور لوکل سا?تھ افریقن کے ساتھ پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،مظاہرین نے بڑے بڑے بینرز اور پوسٹر اٹھائے رکھے تھے جن پر مظلوم کشمیریوں کی تصاویر اور ان کے حق میں نعرے درج تھے،”ہم لے کے رہیں گے آزادی“تمہیں دینی پڑے گی آزادی“ کشمیر بنے گا پاکستان،کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ اللہ “شیم انڈیا شیم ،بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے،کے بھر پور نعرے لگائے گئے،کشمیر کی آزادی سے متعلق ترانے لگائے گئے ریلی میںپرنس شہباز،چودھری ارشد میو،سعید میو،رانا زاہد ،ساجد خان،مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان سا?تھ افریقہ ایسوسی ایشن شہزاد احمد برلاس،جمی،حافظ ثاقب،مرزا عمیر جرال،عتیق بلا،لمپو پو یونٹ کے صدر جان محمد،زاہد افضل،زاہد چوہان،شاہد چوہان،وقار یوسف بٹ، چودھری لطیف ڈوئیاں،چیئرمین لالا اسلم،چودھری شہزاد احمد،راجہ فخر حیات اور اوور سیز پاکستانی یونٹی کے مرکزی نائب صدر سید احمد ولید بخاری کے ساتھ میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔