تازہ تر ین

یو ٹیوب پر ویڈیووائر ل کرنے کیلئے شوہر کو قتل کر نے والی بیو ی بارے چو نکا دینے والے انکشافات

مینیسوٹا(ویب ڈیسک) یوٹیوب کی ایک ویڈیو بنانے کے دوران اپنے بوائے فرینڈ کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے جرم میں ایک امریکی خاتون کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔اس جوڑے کی کوشش تھی کہ وہ ایک ایسی ویڈﺅ بنائیں جو کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہو جائے۔20 سالہ مونالیزا پریز کو اس کے بوائے فرینڈ 22 سالہ پیدرو روئز نے کہا تھا کہ وہ انھیں 30 سینٹی میٹر یعنی ایک فٹ دور سے سینے میں گولی ماریں۔ ان کا خیال تھا کہ انھوں نے جو انتہائی موٹی کتاب پکڑ رکھی تھی وہ انھیں بچا لے گی۔تاہم گولی اس 1.5 انچ کی کتاب کو چیرتے ہوئے روئز کو جا لگی جس کے بعد وہ ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ گذشتہ جون میں پیش آیا تھا۔مونالیزا پریز نے بعد میں سیکنڈ ڈگری مین سلاٹر (غیر دانستہ قتل) کا اعتراف کیا۔ ان کے دو بچے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain