واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت اور سائبر حملوں کے الزام میں ماسکو انٹیلی جنس سروس سمیت 19 روسی شہری اور 5 گروپس پابندیوں کی زد میں آگئے۔یر ملکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکی کانگریس کے رکن اور سیکریٹری خزانہ اسٹیو میونچ نے کہا کہ اضافی پابندیوں کا دائرہ روسی حکومت کے حکام اور بعض افراد تک بڑھایا جا سکتا ہے جنہوں نے ’اداروں کو غیر مستحکم‘ کرنے کی کوشش کیں۔