تازہ تر ین

تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد تھا اور نہ ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد تھا اور نہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے پی ٹی ا?ئی کا سمجھوتا بلوچستان کے ساتھ تھا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر چیئرمین سینیٹ ن لیگ کا منتخب ہوجاتا تو پارلیمنٹ اور جمہوریت کو نقصان پہنچتا۔ن لیگ کو شکست، صادق سنجرانی چیئرمین اور سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو تقنید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ تصادم کی راہ پر گامزن ہے، انہیں سوچنا چاہیے کہ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے ساتھ ہونے کے باوجود ان کا ساتھ نہیں دیا۔خیال رہے کہ 3 مارچ کو ہونے والے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں بلوچستان سے تقل رکھنے والے صادق سنجرانی کامیاب ہوئے تھے۔ اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی کو تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان کے ا?زاد سینیٹرز کی حمایت حاصل تھی اور ان کے مقابلے میں ن لیگ کے راجا ظفر الحق تھے۔شیری رحمان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی امیدوار، تحریک انصاف کے تحفظات اس کے علاوہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا کامیاب ہوگئے تھے اور اب سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب پر پی ٹی ا?ئی اور پیپلز پارٹی میں پھر اختلافات سامنے ا?گئے ہیں۔پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے شیری رحمان کا نام پیش کیا ہے جس پر پی ٹی ا?ئی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain