تازہ تر ین

مسلمانو ں کے قتل عام کا اعلان

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) برطانیہ کی اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس اور کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ وہ ایک نامعلوم خفیہ خط کے بھیجنے والوں کی تلاش کر رہے ہیں، جنہوں نے مشرقی لندن سمیت متعدد مقامات پر عیسائی شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے تین اپریل کو مسلمانوں کا یوم اجتماعی قتل عام منانے کی اپیل کی ہے۔ خط میں ہر قسم کے نفرت انگیز جرائم کے ارتکاب پرنسل پرستی اور تعصب اور نفرت کے پوائنٹس دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ برطانوی جریدے ڈیلی ایکسپریس کے مطابق یہ نفرت انگیز خط لندن میں کئی انگریز باشندوں اور بطور انتباہ چند ایک مسلمان رہنماﺅن کو بھی بھیجا گیا ہے۔ بریڈ فورڈ، برمنگھم، کارڈف لیسیسٹر اور لندن میں سینکڑوں افراد کو بھیجے گئے خط کے حوالے سے برطانوی لکھاری ایلکس کرافٹ نے بتایا ہے کہ نسل پرست صلیبی تنظیم نے ایک تحریری خط ”پنش“ اے مسلم ڈے“ میں برطانوی عیسائیوں کو مخاطب کرتے ہوئے 3 اپریل 2018ءکو مسلمانوں کے قتل عام اور آپروریزی کا دن قرار دیا ہے۔ عیسائی باشندوں کو ترغیب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ دن کو برطانوی سرزمین پر موجود مساجد کو بم سے اڑا دیں۔ مسلمانوں کے گھروں پر حملے کریں اور انہیں آگ لگا دیں۔ خواتین اور لڑکیوں پر مجرمانہ حملے کریں۔ مردوں اور لڑکوں کو گردن کاٹ کریا گولیاں مار کر ہلاک کرنے کی کوششیں کریں، اور کچھ نہ ہو سکے تو تیزاب پھینک کر مسلمانوں کو زخمی کریں۔ ان کی تصایر اورویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر کریں اور اس کے جواب میں صلیبی تنظیم انکو ان کے کارناموں پر انعامی پوائنٹس بھی دے گی۔ خط میں ترغیب دی گئی ہے کہ تین اپریل کو جو عیسائی، مسلمانوں کو مغلطات بکے گا اسے دس پوائنٹس دیئے جائیں گے۔ برطانوی مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز جرائم کی رپورٹنگ کرنے والی تنظیم ٹیل ماما نے بتایا ہے کہ اگرچہ انہوں نے اس سلسلے میں تحقیقات کی ہیں لیکن ابھی تک اس ضمن میں کوئی ایسا کلیو سامنے نہیں آیا، جس سے اس خط کو ارسال کرنے والی تنظیم کا پتا چلایا جا سکے۔ لیکن سماجی رابطوں کی سائٹس پر کہا گیا ہے کہ اس خط کے پس پردہ انگلش ڈیفنس لیگ کی ذیلی تنظیم ہے۔ اس کے ارکان کا دعویٰ ہے کہ وہ مسلمانوں سے برطانوی سرزمین کو پاک کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ دوسری جانب برطانوی کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے عوام اور برطانوی مسلمان شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی یاد ھمکی آمیز خط کی اطلاع ہیلپ لائن 101 یا اسپیشل ڈیپارٹمنٹ کے ٹول فری نمبر 321-786-0800 پر دییں تا کہ ان کی مدد کی جا سکے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain