سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک )فیس بک نے سرچ بار کے آٹو کمپلیٹ آپشن میں بچیوں کے جنسی استحصال کے الفاظ سامنے آنے پر معافی مانگ لی۔ فیس بک صارفین نے شکایت کی کہ سرچ بار میں video of لفظ ٹائپ کرتے ہی آٹو کمپلیٹ ورڈز میں بچیوں کے جنسی استحصال اور کم عمر بچیوں سے زیادتی کی ویڈیوز کے سامنے آرہے ہیں جو انتہائی بیہودہ اور لغو بات ہے۔صارفین نے اس شکایات کے ساتھ ساتھ سرچ بار کے اسکرین شاٹس لے کر فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی شیئر کیے جس پر لوگوں نے کمںٹ کرکے فیس بک انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ایسے الفاظ کو سرچ بار کا حصہ نہ بنانے کا کہا۔ جواب میں فیس بک انتظامیہ نے ان شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے صارفین سے معذرت کرلی۔