ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اپنی نئی فلم کا اعلان جون کے بعد کریں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان ان دنوں فلم ”ویر دی ویڈنگ“ پر کام کر رہی ہیں اور انہیں ان 4 فلموں کی پیشکش کی گئی ہے لیکن جس میں سے انہوں نے صرف ایک فلم شارٹ لسٹ کی ہے جو مراٹھی فلم ”آپلا مانس“ کا ریمیک ہے اور آشوتوش گواریکر اس فلم پر کام کر رہے ہیں، کرینہ کپور خان نے ابھی اس حوالے سے کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے لیکن وہ وجن کے بعد اس کا اعلان کریں گی۔