افغانستان(ویب ڈیسک) امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل نکولسن نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں جاری تشدد میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ا?سکی ہے ،تاہم انہوں نے اس کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا۔ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنرل نکولسن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کیلئےامریکا نےکئی بار پاکستان سے خفیہ مذاکرات کئے ،پاکستان پردباو? بڑھایا تاہم افغانستان میں تشدد کو نہیں روکا جا سکا۔جنرل نکولسن کا کہنا تھا امریکا طالبان اور دیگر دہشتگرد گروپوں کو پاکستان سے پہنچنے والی امداد کو روکنے کیلئےدیگر اقدامات کرے گا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے خلاف مزید اقدامات پر غور کریں گے۔طالبان کی امن کے قیام کیلئے اقدامات میں شمولیت پر جنرل نکولسن نے کہا کہ ممکن ہے طالبان کے کچھ گروپ امن کیلئے کئے جانے ان اقدامات میں شریک ہوں۔فوجی دباو? کے ساتھ افغانستان میں انتخابات کے انعقاد سے طالبان پر سیاسی اور معاشی دباو? بڑھے گا،جنرل نکولسن کا کہنا تھا کہ اگلے کچھ مہینوں میں جنگ اور امن کی حکمت عملی ایک ساتھ ا?گے بڑھے گی۔