تازہ تر ین

ٹر مپ کا پاگل پن یا عقلمندی،روسی صدر کو الیکشن میں کا میابی پر مبا رکباد دیدی

واشنگٹن (ویب ڈ یسک)امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیروں کی جانب سے تنبیہ کو نظر انداز کر دیا جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ ولادیمیر پوتن کو روس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد نہ دیں۔امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو ٹیلی فون کال کے دوران اپنے مشیروں کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ نوٹس جس میں انھیں کہا گیا تھا کہ وہ پوتن کو مبارک باد نہ دیں کو نظر انداز کر دیا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو ’بہت اچھی‘ رہی اور وہ مستقبل قریب میں ان سے ملاقات کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain