کراچی(شوبزڈیسک)سماجی مسائل کے موضوع پر مبنی ڈرامہ”لشکارا“ میںاُشنا شاہ جلوہ گر ہونگے۔اُشناشاہ ”ببلی“ کے روپ میں نظر آئینگی جبکہ محسن عباس حیدر اپنی والدہ کے لاڈلے بچے کا کردار اداکررہے ہیں ، ہدایتکار کاشف نثار ہیں ،دیگر فنکاروں میں عمران اشرف، آمنہ الیاس، نورالحسن، صبا حمید اور صبا فیصل شامل ہیں۔ کہانی ببلی کی زندگی پر مبنی ہے جو چھوٹی چھوٹی باتوں میں اپنی خوشی ڈھونڈ تی ہے ، واضح رہے کہ اُشنا شاہ”بشرمومن“ سے لے کر”الف اللہ اور انسان“ تک ہمیشہ سماجی مسائل اور مشکل کردار بخوبی نبھاتی نظر آتی ہیں۔ اپنی اصل زندگی میں صاف گو طبیعت رکھنے والی اشنا شاہ نے ہمیشہ مداحوں کو مختلف کرداروں سے کوئی نہ کوئی واضح پیغام دیا ہے۔