کا بل (ویب ڈیسک)افغانستان میں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کے سلسلے میں بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن مشکل حالات میں بھی وہاں کی خواتین نے ہمت نہیں ہاری، ایسی ہی ایک خاتون جہاں تاب بھی ہیں، جنہوں نے اپنے نوزائیدہ بچے کے ساتھ انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرکے ایک مثال قائم کردی ہے۔افغانستان کے صوبہ دایکندی سے تعلق رکھنے والی جہاں تاب کی عمر 25 برس ہے جو ایک کسان کی اہلیہ ہیں، ان کے تین بچے ہیں جن میں سب سے چھوٹے بچے کی عمر 2 ماہ ہے۔جہاں تاب افغانستان کی وہ باہمت خاتون ہیں جو تعلیم کے حصول میں حائل ہر رکاوٹ کا سامنا بڑی ہمت اور حوصلے سے کر رہی ہیں۔حال ہی میں جہاں تاب نے نصیر خسرو ہایئر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ میں سوشل سائنس ڈپارٹمنٹ میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ دیا، اس موقع پر ان کا 2 ماہ کا بچہ بھی ان کی گود میں موجود تھا۔تصویر سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث رہی ۔