تازہ تر ین

تھائی لینڈ ، ڈبل ڈیکر مسافر بس بے قابو ہو کر درخت سے جاٹکرائی، 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

بنکاک (ویب ڈیسک)تھائی لینڈ کے شمال مشرقی صوبے ناخون راچاسیما میں ایک ڈبل ڈیکر مسافر بس بے قابو ہو کر درخت سے جاٹکرائی، جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بس میں 50 افراد سوار تھے، جو چھٹیاں گزار کر واپس اپنے گھروں کو جارہے تھے۔صوبے کی ایمرجنسی میڈیکل سروس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حادثے میں 17 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے۔مذکورہ عہدیدار نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔صوبے کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے بتایا کہ بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی اور سڑک سے اتر کر ایک بڑے درخت سے جا ٹکرائی۔انہوں نے بتایا کہ ‘بس 2 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگئی’۔جائے حادثہ کے قریبی پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے بتایا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بس کے بریک فیل ہوگئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain