ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ معاشرے میں تبدیلی لانے، بڑے پیمانے تک پیغام پہنچانے اور خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے فلم ایک موثر ذریعہ ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ معاشرے میں تبدیلی لانے یا بڑے پیمانے تک پیغام پہنچانے اور خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے فلم ایک موثر ذریعہ ہے لیکن میرا نہیں خیال کہ لڑکیوں کی تعلیم کے لئے، معاشرے تک کوئی پیغام پہنچانے یا اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے کسی فلم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لئے اور بھی کئی راستے اپنائے جا سکتے ہیں اگرچہ اس مقصد کے لئے فلم میں کبھی کبھی ایک غیر منصفانہ، غیر طاقتور یا نامیاتی تفریحی شکل میں پیغام آتا ہے۔انہوں نے کہا خواتین کو صحت مند ماحول کی تخلیق کے لئے دوسری خواتین کے ساتھ زیادہ حوصلہ مند رویہ اور ہمت بڑھانی چاہیئے۔ اداکارہ کترینہ کیف فلم ”زیرو“ اور ”ٹھگز آف ہندوستان“ میں دکھائی دیں گی۔