تازہ تر ین

صومالیہ میں کار بم حملے میں 14 افراد ہلاکصومالیہ میں کار بم حملے میں 14 افراد

 ہلاکموغا دیشو(ویب ڈیسک )صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں کار بم دھماکے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑی موغادیشو کے معروف ترین ہوٹل کے سامنے اڑا دی۔صومالیہ کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کار بم دھماکے میں 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق متعدد افراد کے زخمی ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ فروری 2018 میں بھی موغا دیشو میں دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہوئے تھے۔گزشتہ برس اکتوبر میں القاعدہ اور الشباب کے حملوں میں 500 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain