تازہ تر ین

علی ظفر کی نئی فلم ”طیفا ان ٹربل“ کا آفیشل ٹریلر ریلیز

کراچی (شوبز ڈیسک)کچھ عرصہ پہلے مشہورماڈل، گلوکار اور اداکار علی ظفر نے اپنی پہلی پاکستانی فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان انہوں نے اپنے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر کیا تھا۔علی ظفر کا یہ کہنا تھا کہ ان کی آنے والی فلم کا نام”طیفا اِن ٹربل“ ہوگا اور کے ڈائریکٹر احسن رحیم ہوں گے۔ واضح رہے کہ احسن رحیم کا نام انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری کے بڑے ناموں میں شمار کیا جاتا ہے۔گذشتہ شب ہونے والی پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کی افتتاحی تقریب میں اس فلم کا آفیشل ٹریلر اور گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔ ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلم میں علی ظفر کے ساتھ مایا علی اور جاوید شیخ بھی جلوہ گر ہوں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain