لاہور(ویب ڈیسک )عارفہ صدیقی کی 23 سال پہلے پاکستان کے معروف موسیقار استاد نذر حسین کیساتھ شادی ہوئی جو خوش اسلوبی سے چلتی رہی اور استاد نذر حسین دو ماہ قبل جنوری کے مہینے میں انتقال کر گئے۔ عارفہ صدیقی نے سابقہ شوہر کا کفن میلا ہونے سے پہلے ہی ہاتھ پیلے کر لئے اور سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان بھی کیا۔ عارفہ صدیقی نے اپنے سے انتہائی کم عمر غیر معروف گلوکار تعبیر علی کیساتھ شادی کی ہے جو اس وقت گھر داماد بنے ہوئے ہیں اور دلہن کو اپنے ساتھ لے جانے کے بجائے خود ’پیا گھر‘ سدھار گئے ہیں۔ عارفہ صدیقی نے فیس بک پر اپنے دوسرے شوہر کیساتھ تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔ عارفہ صدیقی کی جانب سے شادی کی اطلاع دئیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔