ممبئی: (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کو مذہب کو سیاست میں شامل کرنا بند کردینا چاہئیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے گزشتہ روز فلم ”نانک شاہ فقیر“کی ٹریلر لانچنگ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے ان تمام سیاستدانوں کو جو اپنا ووٹ بینک بڑھانے اور ووٹ حاصل کرنے کیلئے مذہب استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہیں گرو نانک کا دیا ہوا سبق لینا چاہئیے۔ مجھے اس بات پر پختہ یقین ہے کہ ”خدا صرف ایک ہے اور وہ ہمارے اندر ہے، ہر چیز میں مذہب کو لانا صحیح نہیں ہے “، امید ہے تمام لوگ اس بات کی پیروی کریں گے۔