تازہ تر ین

’سینکڑوں یونیورسٹیوں کی معلومات چوری‘، ایرانی ہیکرز پر امریکی پابندیاں

امریکہ(ویب ڈیسک )امریکہ نے سائبر حملے کرنے کے الزام میں ایک ایرانی کمپنی اور دس افراد پر پابندی عائد کر دی ہے، ان سائبر حملوں کا نشانہ بننے والوں میں سینکڑوں یونیوسٹیاں بھی شامل ہیں۔
دی مبنا انسٹی ٹیوٹ پر 31 ٹیرا بائیٹس ’اہم انٹلیکچوئل پراپرٹی اور ڈیٹا‘ چرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
امریکی محکم? انصاف کا کہنا ہے کہ اس کمپنی نے دنیا بھر میں 320 یونیورسٹیوں، درجنوں کمپنیوں اور امریکی حکومت کے کچھ حصوں کی معلومات چرائیں۔امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں مبنا انسٹی ٹیوٹ کے دو بانی شامل ہیں اور ان کے امریکہ میں اثاثے منجمند کر دیے گئے ہیں۔امریکی ڈپٹی اٹارنی جنرل روڈ روزنسٹین نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ’ملزمان اب مفرور ہیں۔‘

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain