تازہ تر ین

نیا سیا سی بھو نچال ،شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن کو چیئرمین سینیٹ تبدیل کرنے کی پیشکش کر دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن کو چیئرمین سینیٹ تبدیل کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ وہ ہے جس کے لیے پیسے دے کر ووٹ خریدا گیا اور ان کی عوام میں کوئی عزت نہیں لہٰذا صادق سنجرانی کو ہٹاکر متفقہ چیئرمین سینیٹ لائیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2013 میں ملک کو شدید لوڈ شیڈنگ کا سامنا تھا، موجودہ حکومت نے 5 سال میں 10 ہزار سے زائد میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار کے لیے متبادل ذرائع پر بھی کام کیا، محدود وسائل کے باوجود مسائل پر قابو پالیاہے، موجودہ دورمیں بجلی چوری اور لائن لاسز پر قابو پانا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا ویڑن کامیاب رہا، حکومت نے ایسے منصوبے شروع کیے ہیں جس سے 15سال تک ملک میں بجلی کی قلت نہیں ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain