کراچی(ویب ڈیسک )شوبز اداکارہ میرا بھی شوہر کے ہمراہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کا فائنل دیکھیں گی۔پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کا جادو فنکاروں میں بھی سرچڑھ کر بولنے لگا، شوبز اداکار بھی کرکٹ فیور میں مبتلا ہوگا۔ ٹی وی اداکاروں کے ساتھ ساتھ فلمی ستارے بھی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جگمگائیں گے۔فرنچائز ٹیموں کے ایمبیسیڈرز کی طرح اداکارہ میرا بھی کراچی میں 9 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر انتہائی خوش اور پرجوش ہیں،انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ فائنل مقابلہ اسٹیڈیم میں بیٹھ کردیکھنے کا بندوبست کرلیا ہے۔