ممبئی(شوبز ڈیسک)ایکشن تھرلر فلم ”ریس 3“میں ایکشن سین شوٹ کروانا جیکولین فرنینڈس کو مہنگا پڑ گیا اور وہ جسم کے حساس عضو کو زخمی کروا بیٹھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریس تھری کی شوٹنگ کے دوران جیکولین فرنینڈس کو آنکھ میں چوٹ لگی، جس وجہ سے انہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق جیکولین کا مقامی ہسپتال میں ابتدائی علاج کرنے کے بعد انہیں فارغ تو کردیا گیا، تاہم انہیں چند دن تک مسلسل ہپستال آنے کی ہدایت کی گئی۔فلم کے پروڈیوسر رومیو ڈی سوزا نے بھی جیکولین فرنینڈس کی آنکھ میں زخم لگنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہیں معمولی چوٹ لگی۔ریمیو ڈی سوزا کے مطابق جیکولین فرنینڈس فلم میں اسکاش کھیلنے کے سین شوٹ کروانے کے دوران زخمی ہوئیں ۔ اطلاعات ہیں کہ جیکولین فرنانڈس کچھ دن آرام کرنے کے بعد ہی فلم کی ٹیم کو جوائن کریں گی۔
واضح رہے کہ ریس تھری میں جیکولین فرنانڈس کئی ایکشن مناظر دکھاتی نظر آئیں گی، انہوں نے فلم کے لیے خصوصی طور پر مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے کی بھی تربیت لی ہے۔اطلاعات ہیں کہ وہ فلم میں حریفوں کے سامنے مارشل آرٹ کے کرتب دکھاتی نظر آئیں گی۔فلم میں جیکولین فرنانڈس کے علاوہ ڈیزی شاہ، سلمان خان، بوبی دیول اور ثاقب سلیم سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔