اسلام آباد(ویب ڈیسک)احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کررہے ہیں جب کہ نامزد تینوں ملزمان کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔جے ا?ئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا بھی اپنا بیان قلمبند کرانے کے لئے عدالت پہنچ گئے، گزشتہ سماعت پر بھی انہوں اپنا بیان قلمبند کرایا تھا۔