لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ با?لر محمد عامر ٹیسٹ میچوں کی تعداد کم کرنے جا رہے ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ اب ان پر پڑا بوجھ کم کرنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹس کے مطابق عامر اس معاملے پر مکی آرتھر سے بات کر چکے ہیں اور دونوں کے درمیان اس بات پر اتفاق بھی ہو گیا ہے۔محمد عامر سپاٹ فکسنگ کیس میں 5 سال سزا کاٹنے کے بعد 2016ئ میں ٹیم میں واپس آئے اور تب سے اب تک پاکستان کی جانب سے تمام فارمیٹ کی کرکٹ میں سب سے زیادہ 864.3 اوورز کروانے والے با?لر ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ ”2010ئ کے بعد سے اب کی کرکٹ مختلف ہو گئی ہے اور اگر آپ پیچھے ماضی میں دیکھیں تو میں نے اپنی زندگی کے انتہائی قیمتی 5 سال ضائع کئے۔ فرض کریں کہ اگر میرے وہ سال ضائع نہ ہوئے ہوتے تو میں اب تک 70 سے 80 ٹیسٹ میچ کھیل چکا ہوتا۔“ محمد عامر نے واضح کیا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد نہیں کہنا چاہتے اور بس اپنا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”میرے اور مکی آرتھر کے درمیان یہ طے ہوا ہے کہ بہت زیادہ کرکٹ کے باعث ہمیں روٹیشن پالیسی پرعمل کرنا چاہئے تاکہ ہر کوئی ملک کیلئے تازہ دم اور مکمل فٹ رہ سکے۔ “ان کا کہنا تھا کہ ”مکی آرتھر 2019ئ کے ورلڈکپ کیلئے بہترین پلاننگ کر رہے ہیں اور میں نے یہ نہیں کہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا بلکہ میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ چند میچ کھیلوں اور چند میچوں میں آرام کروں تاکہ اہم میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکوں۔“
