کروشیا(آئی این پی) کروشیا میں فٹ بال میچ کے دوران کھلاڑی دم توڑ گیا،مقامی میڈیا کے مطابق سینے پر فٹ بال لگنے سے شریان پھٹ گئی جس کے نتیجہ میں کھلاڑی کی موت واقع ہوگئی۔فٹ بال میچ کے دوران اسٹار کھلاڑی برونو بوبان اچانک زمین پر گھٹنوں کے بل بیٹھا اور کچھ ہی سیکنڈ میں منہ کے بل زمین پر گر گیا۔ریفری اور دیگر کھلاڑی برونو بوبان کی حالت دیکھ کر فورا اس کی جانب آئے ،میڈیکل حکام کو گراونڈ مین بلایا گیا،40 منٹ تک اسے طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
