تازہ تر ین

بال ٹیمپرنگ سمتھ ،وارنر پر 1سالہ پابندی کا امکان

لاہور (نیوزایجنسیاں ) بال ٹیمپرنگ سکینڈل کے باعث آسٹریلیا کی کپتانی سے ہاتھ دھونے والے سٹیو سمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنرسمیت اوپننگ بلے بازبین کروفٹ پر 12 ماہ پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔۔بال ٹیمپرنگ سکینڈل آسٹریلوی کرکٹرز کے گلے پڑ گیا، جینٹل مین گیم کو داغ دار کرنے والے کھلاڑیوں کی وجہ سے آسٹریلیا کی جگ ہنسائی ہوئی۔ کپتان سٹیو سمتھ اپنے منصب سے فارغ، ایک میچ کی پابندی اور میچ فیس جرمانے کی سزا ہوئی۔اب آسٹریلوی بورڈ کی جانب سے کپتان اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر 12 ماہ پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔ ہیڈ کوچ ڈیرن لیہمن بھی جلد اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ آسٹریلوی میڈیا نے بھی سمتھ الیون کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا ہے۔ آئی سی سی نے آسٹریلوی کپتان کو پہلے ہی سزاکے طورپر ایک ٹیسٹ کھیلنے اور میچ فیس سے محروم کردیاہے۔کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کرکٹ شائقین کو اپنی ای میل میں بتایا وہ آج صبح کو بال ٹمپرنگ کے واقع کی تحقیقات اور نتائج سے عوام کو آگاہ کریں گے۔ ان کاکہناتھا کہ اس معاملے پربے پناہ عوامی لگا سے وہ آگاہ ہے اور اس واقع کے متعلقہ پہلوں سے کماحقہ طورپر نمٹنے کےلیے مقررہ طریقہ کار پر عمل پیراہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain