کیپ ٹاﺅن(آئی این پی) اسٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کے بعدآسٹریلوی کوچ ڈیرین لیمن نے بھی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈکے سربراہ اور بورڈکے بے قاعدگیوں پر نظررکھنے والے سربراہ جنوبی افریقہ میں اپنے کھلاڑیو کی بال ٹمپرنگ کے مسئلے پر گفت شنید کررہے ہیں۔آسٹریلوی کوچ ڈیرین لیہمن جو کہ کینگروز کھلاڑیوں کی بال ٹمپرنگ کے معاملے میں بالکل خاموش رہے ہیں ان کے حوالے سے برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے خبردی ہے کہ وہ اپنے عہدے سے فوری طورپر مستعفی ہورہے ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جیمز سودر لینڈ پر اپنے کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کادباو ہے جوکہ بورڈکے انٹی گریٹی سربراہ لین رو سے ملاقات کررہے ہیں۔رپورٹس ایسی ہیں کہ توقع ہے کہ بورڈکے سربراہ آسٹریلوی کپتان اسٹیواسمتھ،نائب کپتان ڈیوڈ وانر کو 12ماہ کی پابندی عائد کریں گے جبکہ انھیں سزاکے طور پر جنوبی افریقہ کادورہ ادھورا چھوڑکر واپس ملک بھیج دیاجائےگا۔آئی سی سی نے آسٹریلوی کپتان کو پہلے ہی سزاکے طورپر ایک ٹیسٹ کھیلنے اور میچ فیس سے محروم کردیاہے۔کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کرکٹ شائقین کو اپنی ای میل میں بتایا وہ بدھ کو صبح کو بال ٹمپرنگ کے واقع کی تحقیقات اور نتائج سے عوام کو آگاہ کریں گے۔ ان کاکہناتھا کہ اس معاملے پربےپناہ عوامی لگا سے وہ آگاہ ہے اور اس واقع کے متعلقہ پہلوں سے کماحقہ طورپر نمٹنے کےلیے مقررہ طریقہ کار پر عمل پیراہیں۔