تازہ تر ین

ٹی 20سیریز،قومی کرکٹرز کل کراچی میں اکٹھے ہونگے

لاہور(آئی این پی) ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے پاکستانی کرکٹرز (کل)جمعہ کوکراچی میں اکٹھے ہونگے۔ہلکی پھلکی ٹریننگ کے بعد اتوار کو ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا معرکہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز یکم،2 اور 3اپریل کو کراچی میں شیڈول ہیں،پی سی بی ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کی قیادت میں منتخب اسکواڈ میں کراچی کے سوا دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز 30مارچ کو اکٹھے ہونگے،پی ایس ایل ختم ہونے کے بعد تربیتی کیمپ کیلئے وقت تھا نہ ضرورت محسوس کی گئی، تمام کھلاڑی اکٹھے ہوکر صرف ایک روز کیلئے ہلکی پھلکی ٹریننگ اور کوچز و کپتان پلاننگ کرینگے،اتوار کو سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا،دوسری جانب گذشتہ شب تک دورہ پاکستان کیلیے ویسٹ انڈین ٹیم کا اعلان سامنے نہیں آسکا تھا۔

، پی سی بی ذرائع کے مطابق مہمان اسکواڈ میں 13کھلاڑی اور 7آفیشلز شامل ہونگے۔ کیریبیئنز کی آمد31مارچ کو متوقع ہے۔دریں اثنا دونوں ٹیموں کو حریفوں کے ساتھ سخت موسم کا بھی مقابلہ کرنا ہوگا،نیشنل اسٹیڈیم میں 25 مارچ کو پی ایس ایل فائنل کے دوران ہی گرمی نے اپنے تیور دکھانا شروع کردیے تھے،اس کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہی ہوا ہے، سمندر سے چلنے والی ہواں کی کمی اس کا سبب بتائی جا رہی ہے،سیریز کے دوران بھی تینوں دنوں میں درجہ حرارت34تک رہنے کی پیشگوئی ہوئی ہے، مختلف اوقات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہونے سے حبس میں اضافے کی توقع ہو رہی ہے، ہلکی ہوائیں چلنے کے باوجود کھلاڑیوں اور شائقین کے پسینے چھوٹتے رہیں گے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain