تازہ تر ین

پاک ویسٹ انڈیز سیریز: ٹکٹ کے حصول کے لئے شائقین کی طویل قطاریں

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے ٹکٹس کے حصول کے لئے شائقین کرکٹ کی نجی کورئیر کمپنی کے باہر طویل قطاریں موجود ہیں۔نجی کورئیر کمپنی کی مقررہ کردہ شاخوں پر گزشتہ روز سے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل جاری ہے اور رات گئے تک شائقین کرکٹ نے طویل قطاروں میں لگ کر ٹکٹ حاصل کیے۔کورئیر کمپنی کی بعض شاخوں پر پہلے ٹی ٹوئنٹی کے تمام ٹکٹس ختم ہوگئے جب کہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی ٹکٹس دستیاب ہیں۔ ٹکٹ کی فروخت میں سست رفتاری سے شائقین پریشانی کا شکار رہے اور انہوں نے شکوہ کیا کہ طویل قطاریں ہیں اور ٹکٹ دینے میں کوریئر کمپنی کے عملے کی جانب سے بہت وقت لیا جارہا ہے۔شائقین نے مطالبہ کیا کہ ٹکٹس کی فروخت کا نظام درست کیا جائے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، دو اور تین اپریل کو کراچی کے نیشنل اسٹیدیم میں کھیلے جائیں گے۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain