لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آرہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے۔پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے لوگو کی لاہور میں رونمائی کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ خوشی ہے کہ اب انٹرنیشنل ٹیمیں بھی پاکستان آرہی ہیں، ہم جو کہتے ہیں وہ پورا کر کے دکھاتے ہیں۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے اسٹار پلیئرز کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کے بعد کیربیئن بورڈ کو حتمی ٹیم کے اعلان میں دشواری کا سامنا ہے جب کہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان نہیں آرہی۔
