تازہ تر ین

پی ایس ایل فائنل کے 3 چھکوں کا کوئی دباؤ نہیں، حسن علی

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میں پڑنے والے تین چھکوں کا کوئی دباو¿ نہیں، اس وقت میں وکٹ لینے کی کوشش کررہا تھا۔پاکستانی کھلاڑی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل جاری ٹریننگ کیمپ میں ٹریننگ کررہے ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ ’میں مکمل فٹ ہوں، پی ایس ایل کے میچز کھیلتا ہوا ا?رہا ہوں، خوش ا?ئند بات ہے کہ ہوم گراو¿نڈ پر کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ نو سال بعد کراچی میں اںٹرنیشنل کرکٹ واپس آرہی ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔پی ایس ایل تھری کے فائنل میں اسلام ا?باد یونائیٹڈ کے ا?صف علی کے ہاتھوں پڑنے والے تین چھکوں کے حوالے سے حسن علی نے کہا کہ ان تین چھکوں کا کوئی پریشر نہیں،اس وقت وکٹ لینے کی کوشش کررہا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں ٹیم میں اسٹرایئک بولر کے طور پر کھیلتا ہوں جس کا پریشر ہوتا ہے، کوشش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہتر کروں، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پیسرز کی ضرور ہوتی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ کرکٹ ٹیم ایک فیملی کی طرح ہے، سرفراز احمد کپتان ہیں، انہیں بڑے بھائی کی طرح سمجھتا ہوں۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ کرکٹ واپس آگئی ہے، پلیئرز آنا شروع ہوگئے ہیں اور جو پلیئرز آج نہیں آرہے وہ کل ضرور آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں شائقین زیادہ سے زیادہ تعداد میں آئیں گے تو اچھا پیغام جائے گا۔کرکٹ ا?سٹریلیا میں جاری بال ٹمپرنگ تنازع کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ انہیں نہ بال ٹمپرنگ ا?تی ہے اور نہ ہی کبھی سیکھی ہے۔حسن علی نے کہا کہ ماضی میں دیکھتا ا?یا ہوں کہ فاسٹ بولرز ایسا کرتے رہے ہیں، ڈرائی کنڈیشنز میں تو گیند خود خراب ہوجاتا ہے، میں کرکٹ کے ہر لمحے کو انجوائے کرتا ہوں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain