لاہور(نیوزایجنسیاں) شعیب اختر بھی سٹیون سمتھ کے حق میں بول پڑے ،پریس کانفرنس کے دوران سابق کپتان کابچوں کی طرح رونااور ائیر پورٹ پر ہتک آمیز سلوک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سمتھ کوروتا دیکھ کردکھ ہواان کے ساتھ عوام کا رویہ ٹھیک نہیں۔
شعیب اختر نے مزید کہا کہ سٹیو سمتھ نے اعتراف جرم کرکے بہادری دکھائی بہتر ہے کہ اب اس کی جان چھوڑ دی جائے۔خیال رہے سابق کپتان کو ائیرپورٹ پر عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔دوسری جانب آسٹریلیا پہنچنے پر سڈنی ائیرپورٹ پرپریس کانفرنس کے دوران بھی وہ مسلسل روتے رہے تھے۔