تازہ تر ین

ٹی20سیریزینگسٹرزکےلئے خودکومنوانے کاموقع،سرفراز

کراچی  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوینٹی سیریز میں مقابلہ اچھا ہو گا ،ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز نوجوان کرکٹرز کیلئے اچھا موقع ہے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہناتھا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں پرفارم کیاہے اور امید ہے کہ نوجوان کھلاڑی سیریز میں بھی اچھا پرفارم کریں گے ،میں کافی خوش ہوں کہ اپنے شہر میں ٹیم کو لیڈ کر رہاہوں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے عوام پی ایس ایل کی طرح اس سیریز کو بھی سپورٹ کریں گے ، پی ایس ایل فائنل میں سب نے جس وقت قومی ترانہ پڑھا تو بہت ہی زیادہ اچھا محسوس ہوا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain